سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلوادکے ضبط کئے گئے بینک کھاتوں کے معاملے میں گجرات حکومت سے آج جواب طلب کیا اور معاملے کی سماعت 17 اگست تک کے لئے ملتوی کردی۔
عدالت عظمی نے معاملے کی سماعت کے بعد محترمہ سیتلواد کو حکم دیا کہ وہ
ریاستی حکومت کو عرضی کی کاپی سونپ دیں۔
سماعت کے دوران محترمہ سیتلواد کی طرف سے وکیل کپل سبل نے کہا کہ گجرات پولیس نے ان کی موکلہ کے دو ذاتی کھاتوں کے علاوہ سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس کا بینک کھاتہ بھی فریج کردیا ہے جب کہ الزام سب رنگ ٹرسٹ پر عائد کئے گئے ہیں